Top Ad unit 728 × 90

Latest News

R-ranjish

خود کو ترے معیار سے گھٹ کر نہیں دیکھا


خود کو ترے معیار سے گھٹ کر نہیں دیکھا
Poet: Ahmed Faraz
By: W_A_S

خود کو ترے معیار سے گھٹ کر نہیں دیکھا 
جو چھوڑ گیا اس کو پلٹ کر نہیں دیکھا 

میری طرح تو نے شب ہجراں نہیں کاٹی 
میری طرح اس تیغ پہ کٹ کر نہیں دیکھا 

تو دشنۂ نفرت ہی کو لہراتا رہا ہے 
تو نے کبھی دشمن سے لپٹ کر نہیں دیکھا 

تھے کوچۂ جاناں سے پرے بھی کئی منظر 
دل نے کبھی اس راہ سے ہٹ کر نہیں دیکھا 

اب یاد نہیں مجھ کو فرازؔ اپنا بھی پیکر 
جس روز سے بکھرا ہوں سمٹ کر نہیں دیکھا 
خود کو ترے معیار سے گھٹ کر نہیں دیکھا Reviewed by RB on April 19, 2017 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Ranjish © 2014 - 2015
Designed by JOJOThemes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.