Top Ad unit 728 × 90

Latest News

R-ranjish

کتنی زلفیں کتنے آنچل اڑے چاند کو کیا خبر

کتنی زلفیں کتنے آنچل اڑے چاند کو کیا خبر
Poet: Wasi Shah
By: Bilalk

کتنی زلفیں کتنے آنچل اڑے چاند کو کیا خبر
کتنا ماتم ہوا کتنے آنسو بہے چاند کو کیا خبر

مدتوں اس کی خواہش سے چلتے رہے ہاتھ آتا نہیں
چاہ میں اس کی پیروں میں ہیں آبلے چاند کو کیا خبر

وہ جو نکلا نہیں تو بھٹکتے رہے ہیں مسافر کئی
اور لٹتے رہے ہیں کئی قافلے چاند کو کیا خبر

اس کو دعویٰ بہت میٹھے پن کا وصیؔ چاندنی سے کہو
اس کی کرنوں سے کتنے ہی گھر جل گئے چاند کو کیا خبر
کتنی زلفیں کتنے آنچل اڑے چاند کو کیا خبر Reviewed by RB on April 09, 2017 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Ranjish © 2014 - 2015
Designed by JOJOThemes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.